سپریم کورٹ ، جیو کی جانب سے مقدمات کو اکٹھے کرنے کے مقدمے کی سماعت بدھ کو کرے گی ، عدلیہ کے خلاف بینرز لگانے اور پمفلٹ کی تقسیم کرنے کے حوالے سے معاملے کی20 جون کو سماعت ہوگی

پیر 16 جون 2014 08:29

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔16جون۔ 2014ء)سپریم کورٹ نجی ٹی وی چینل جیو کی جانب سے مقدمات کو اکٹھے کرنے کے مقدمے کی سماعت بدھ کو جبکہ عدلیہ کے خلاف بینرز لگانے اور پمفلٹ کی تقسیم کرنے کے حوالے سے معاملے کی20 جون کو سماعت کرے گی ۔

(جاری ہے)

مذکورہ بالا دونوں معاملات کی سماعت جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہ میں جسٹس امیر ہانی اور جسٹس مشیر عالمی پر مشتمل تین رکنی بنچ کرے گا جبکہ جسٹس جواد ایس خواجہ اور جسٹس مشیر عالم پر مشتمل دو رکنی بنچ آج پیر کو حج کرپشن کیس اور حارث سٹیل ملز کیس میں شیخ افضل کی نیب کے خلاف درخواست کی سماعت کرے گا۔

ڈی جی آئی جی اور سیکرٹری داخلہ بینرز اور پمفلٹ کے معاملات بارے عدالت میں رپورٹ پیش کریں گے جبکہ وفاق اور صوبائی حکومتیں عدالت کو آئینی و قانونی رائے دیں گی آیا کہ جیو کے خلاف دائر مقدمات کو اکیج گہ یکجا کیا جا سکتا ہے یا نہیں اور آیا کہ اس میں صوبائی عدالتوں کے دائرہ کار پر تو کوئی زد نہیں آتی جبکہ یہی بنچ 19 جون کو ضلعی حکومتوں کو رائلٹی دیے اور سیکرٹری دفاع آصف یاسین کے خلاف توہین عدالت کی مقدمے کی بھی سماعت کریگا۔

متعلقہ عنوان :