سانحہ مظفرگڑھ میں مرنے والے7 میں سے5 مزدوروں کی نماز جنازہ اداکر دی گئی ، ہزاروں افراد کی شرکت،لواحقین غم سے نڈھال، ذمے داروں کیخلاف کاروائی کا مطالبہ،وزیراعلی پنجاب کا واقعہ کا نوٹس ، تحقیقات کا حکم دیدیا،مرنے والوں کیلئے فی کس 10,10 لاکھ روپے امداد کا اعلان

پیر 16 جون 2014 08:26

پتوکی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔16جون۔ 2014ء)سانحہ مظفرگڑھ میں مرنے والے7 میں سے5 مزدوروں کا پتوکی کے نواحی گاوں گگہ چک نمبر29 میں ایک ساتھ نماز جنازہ،ہزاروں افراد کی شرکت ایک مزدور کو بلوکی جبکہ دوسرے کو شیر گڑھ میں سپرد خاک کر دیاگیا،لواحقین غم سے نڈھال ذمے داروں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ،وزیراعلی پنجاب نے فوری نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا اور مرنے والوں کے لیے فی کس 10,10 لاکھ روپے امداد کا اعلان ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز مظفرگڑھ میں سیلاب سے متاثرہ افراد کے لئے بنائی گئی ترکش کالونی میں گیس پائپ لائن بچھائی جارہی تھی کہ پائپ ویلڈنگ کے دوران کرنٹ لگنے سے 7 مزدورمحمد علی ،جاوید عارف،محمد ارشد،محمد یاسین،لیاقت علی،محمدعدنان،اور سجاد احمد موقع پرجاں بحق ہو گئے،جونہی مرنے والوں کی اطلاع ان کے گھروں میں پہنچی تو کہرام برپا ہو گیااور خبر جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی،یاد رہے کہ جب یہ مزدور کام کر رہے تھے تو ان کو کام کے دوران سیفٹی آلات نہیں پینائے گئے جسکی وجہ سے ان کی موت واقع ہو گئی، مرنے والے ساتوں مزدوروں کو پتوکی لایا گیا ان میں سے ایک مزدور محمد عدنان کو شیرگڑھ،جبکہ دوسرے مزدورسجاد احمد کو بلوکی باقی پانچ مزدوروں کو نواحی گاوں گگہ چک نمبر 29 لے جا یاگیا جہاں اتوار کے روز صبح 10 بجے ان کی نماز جنازہ ادا کی گئی نماز جنازہ میں قومی اسمبلی کے ارکان رانا محمد حیات خاں، رانا محمد اسحاق خاں،صوبائی اسمبلی کے رکن محمود انور چوہدری،رانا خضر حیات خاں، رانا سکندر حیات خاں سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی، مرنے والوں کے بوڑھے والدینکا کہنا تھا کہ ہمیں کیا پتہ تھا چند گھنٹے پہلے ہمارے بیٹے ہم سے دوعائیں لے کر جانے والے ہمیشہ کیلئے ہم سے روٹھ جائیں گے ہماری تو دنیا ہی اجڑ گئی،محمد یاسین کی اہلیہ اپنی آٹھ ماہ کی بیٹی کو گود میں اٹھائے حسرت بھری نگاوں سے اپنے خاوند کو دیکھ رہی تھی اورآنکھوں سے آنسو رکنے کا نام ہی نہیں لے رہے تھے،مرنے والوں کے عزیز ٹھیکدار محمدعارف کا کہنا تھا کہ پائپ کی کھدائی کے سلسلے میں ہم نے این او سی لے رکھا تھا،وزیراعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے افسوس ناک سانحے کی اطلاع ملتے ہی فوری تحقیقات کا حکم جاری کرتے ہوئے مرنے والے مزدوروں کے لواحقین کو فی کس 10,10 لاکھ روپے کی امداد دینے کا اعلان کر دیا۔

متعلقہ عنوان :