شمالی وزیر ستان آپریشن، راولپنڈی اور اسلام آباد کے درمیان میٹرو بس پر کام جاری رہے گا، منصوبے کی بروقت تکمیل کیلئے اضافی سیکورٹی کو فراہم کی جائے گی

پیر 16 جون 2014 08:29

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔16جون۔ 2014ء) شمالی وزیر ستان آپریشن کے دوران راولپنڈی اور اسلام آباد کے سب سے بڑے سفری منصوبے میٹرو بس پر کام جاری رہے گااور کسی قسم کی ناکہ بندی کی بجائے منصوبے کی بروقت تکمیل کے لئے اضافی سیکورٹی کو فراہم کی جائے گی تاکہ خراب سیکورٹی صورتحال کے باعث منصوبے میں تاخیر نہ ہو۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان آپریشن کے دوران راو لپنڈی اسلام آباد کا میگاٹرانسپورٹ منصوبہ (میٹرو بس پراجیکٹ ) جاری رہے گا اور اس بات کا فیصلہ کیا گیا کہ منصوبے کی بروقت تکمیل کے لئے اضافی سیکورٹی فراہم کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق اس حوالے سے ناکہ بندی کر کے کام جاری رکھنے کا تجویز بھی زیر غور تھی تاہم اس سے شہریوں کیلئے مسائل بہت زیادہ بڑھ جانے تھے جس کے باعث یہ فیصلہ کیا گیا کہ سیکورٹی کو بڑھا کر منصوبے پر کام کو جار ی رکھا جائے گا تاکہ اس کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جاسکے۔سیکورٹی خدشات کے پیش نظر اہم و حساس مقامات کے قریب میٹرو بس کے لئے انڈر گراوٴنڈروٹ بنایا جائے گا جس کے لئے خصوصی سٹاپ بھی قائم کیے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :