جیکب آباد ،خوشحال خان خٹک ایکسپریس کو تباہ کرنے کی کوشش، ریلوے ٹریک پر نصب بم پھٹنے سے بم ڈسپوزل اسکواڈ کے انسپکٹر سمیت 3اہلکارشدید زخمی

پیر 16 جون 2014 08:28

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔16جون۔ 2014ء) جیک آباد میں خوشحال خان خٹک ایکسپریس کو تباہ کرنے کی کوشش، ریلوے ٹریک پر نصب بم پھٹنے سے بم ڈسپوزل اسکواڈ کے انسپکٹر سمیت 3اہلکارشدید زخمی، تفصیلات کے مطابق، جیکب آباد کے علاقے اوڈھانو اسٹیشن کے قریب نامعلوم دہشتگردوں کی جانب سے کراچی سے پشاور جانے والے خوشحال خان خٹک ایکسپریس کو تباہ کرنے کے لیے ریلوے ٹریک پر بم نصب کیا گیا تھا ، جسے دیکھ کر مقامی افراد نے پولیس اطلاع دی ،بم کی اطلاع ملنے پرقانون نافذ کرنے والے اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور انتظامیہ کی جانب سے خوشحال خان خٹک ایکسپریس کو جیکب آباد ریلوے اسٹیشن پر روک کر بم ڈسپوزل اسکوارڈ کو طلب کیا گیا ، اس موقع پر بم کو ناکارہ بناتے ہوئے بم پھٹنے سے بم ڈسپوزل اسکوارڈ کے ایک انسپکٹر ارشاد سومرواور دو اہلکار توفیق اور نواب سمیت 3اہلکارشدید زخمی ہوگئے ، آخری اطلاعات تک بم دھماکے کی کسی تنظیم نے ذمہ داری قبول نہیں کی، واضع رہے کہ جیکب آباد کے گردونواح اور بلوچستان کے علاقوں میں بلوچ علیحدگی تنظیموں کی جانب سے ریلوے ٹریک پر دھماکوں کی ذمہ داری قبول کی جاتی رہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :