فیصل آباد ،پولیس کی کارکردگی صفر ،ملازمین کو تیس لاکھ روپے کے نقدانعامات ،نئے آئی جی مشتاق احمد سکھیرانے پولیس کو انعامات دینے کی تقریب کرنے سے روک دیا

پیر 16 جون 2014 08:28

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔16جون۔ 2014ء )پولیس کی کارکردگی صفر ۔ملازمین کو تیس لاکھ روپے کے نقدانعامات نئے آئی جی مشتاق احمد سکھیرانے پولیس کو انعامات دینے کی تقریب کرنے سے روک دیا۔ذرائع کے مطابق فیصل آباد شہر اورگردونواح میں ڈکیتی،راہزنی،قتل اور اغواء برائے تاوان،بھتہ خوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے پیش نظر اورآئی جی پنجاب خان بیگ کے فوری تبادلہ کی بنا پر مقامی پولیس کی طرف سے سی پی او ڈاکٹرحیدر اشرف نے فیصل آباد پولیس کی بہترین کارکردگی کی بناء پر تیس لاکھ روپے کے نقد انعامات دینے کی تقریب جو گزشتہ شام زرعی یونیورسٹی کے ایڈیٹوریم ہال میں منعقد ہونا تھی

اس آڈیٹوریم میں منعقد ہونے والی تقریب کو نئے آئی جی مشتاق احمد سکھیرا نے اس بناء پر ملتوی کردیا کہ فیصل آباد پہلے ہی جرائم کی آماجگاہ بن چکا ہے اور پولیس کی کارکردگی نہ ہونے کے برابر ہے لہذا انعامات دینے کی یہ تقریب ملتوی کردی جائے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ اس تقریب میں بطورمہمان خصوصی صوبائی وزیرقانون رانا ثناء اللہ خاں نے شرکت کرنی تھی۔دریں اثناء محکمہ پولیس کے ترجمان نے اس سلسلہ میں پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس ملازمین کو انعامات اورسرٹیفکیٹ دینے کی تقریب بعض ناگزیر وجوہات کی بناء پر ملتوی کردی گئی ہے آئندہ نئی تاریخ کا جلد اعلان کیاجائے گا۔

متعلقہ عنوان :