امریکا، مسلمانوں کی شہریت کے مسائل پر حکومت کے خلاف مقدمہ دائر

ہفتہ 2 اگست 2014 09:05

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔2اگست۔2014ء ) طویل عرصے سے امریکا میں رہائش پذیر مختلف مسلم ممالک سے تعلق رکھنے والے پانچ مسلمانوں نے شہریت کے اجراء میں حائل رکاوٹوں پر حکومت کے خلاف عدالت سے رجوع کر لیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ان پانچ مسلمانوں نے عدالت سے شکایت کی ہے کہ امریکی داخلی سلامتی کا محکمہ بلاجواز ان کی شہریت کے حصول کے لیے دی گئی درخواست پر ٹال مٹول کر رہا ہے۔

اس مقصد کے لئے یہ محکمہ بے بنیاد چیزوں کو جواز کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

عدالت سے رجوع کرنے والے ان پانچ مسلمانوں کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ یہ اسلامی شریعت کی پابندی کرنے والے لوگ ہیں یا مسلم اکثریت کے حامل ممالک سے تعلق رکھتے ہیں۔ان درخواست گزاروں کی وکیل جینی پاسکو ریلا کا کہنا ہے "ہمارے موکل طویل عرصے سے یہ ثابت کر چکے ہیں کہ وہ قانون کی پابندی کرنے والے شہری ہیں اور قانونی طریقے سے ہی امریکا میں مقیم ہیں۔اس سے پہلے لاس اینجلس کی عدالت نے سی اے آر آر پی کے نام سے بنائے گئے ایک قانوین کے تحت ان افراد کی درخواست مسترد کر دی تھی جس کے بعد انہوں نے وفاقی عدالت میں درخواست دائر کی ہے