قو می کرکٹ ٹیم آ ج کو کولمبو روانہ ہو گی ،دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ اور تین ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی،پہلا ٹیسٹ چھ اگست سے گال میں کھیلا جائے گا

ہفتہ 2 اگست 2014 08:55

کولمبو(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔2اگست۔2014ء)سر ی لنکا سے ٹیسٹ سیریز کھیلنے کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم آ ج ہفتے کو کولمبو روانہ ہو گی ،دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ اور تین ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی۔

(جاری ہے)

پاکستان کرکٹ ٹیم نے لاہور میں لگائے گئے ٹریننگ کیمپ میں سیریز کی بھر پور تیاری کی،سری لنکا روانگی کے لیے کھلا ڑی جمعہ کی رات تک کراچی میں جمع ہوں گے،جہاں سے ٹیم ہفتے کی شام 5 بجے کولمبو روانہ ہو جائے گی،روانگی سے قبل دوپہر تین بجے ٹیم کے کپتان مصباح الحق اور کوچ وقار یونس مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس کریں گے،پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ اور تین ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی،پہلا ٹیسٹ چھ اگست سے گال میں کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :