کامن ویلتھ گیمز ،سونے کا تمغہ جیتنے کی امید، پاکستانی باکسر محمد وسیم فائنل میں پہنچ گئے ،محمد وسیم نے سیمی فائنل میں گھانا کے باکسر کو شکست دی

ہفتہ 2 اگست 2014 08:54

گلاسگو(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔2اگست۔2014ء)کامن ویلتھ گیمز میں پاکستانی باکسر محمد وسیم فائنل میں پہنچ گئے،پاکستان کے لئے سونے کا تمغہ جیتنے کی امید پیدا ہوگئی،سیمی فائنل میں پاکستانی باکسر محمد وسیم نے گھانا کے باکسر کو شکست دی،فائنل میں ان کا مقابلہ آسٹریلیا کے باکسر سے ہوگا۔

(جاری ہے)

سیمی فائنل میں کامیابی کے بعد نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے باکسر محمد وسیم نے کہا کہ مقابلہ اچھا رہا کامیابی پر خوش ہوں،پاکستان کیلئے گولڈ میڈل جیتنا چاہتا ہوں۔خواہش ہے پاکستان کا قومی ترانہ بجے،سابق ورلڈ چیمپئن عامر خان نے ملاقات کی اور رہنمائی بھی کی،عامر خان میرے فیورٹ ہیں۔فائنل میں محمد وسیم کا مقابلہ آسٹریلیا کے باکسرایندرمولونی سے ہوگا۔