حکومت لانگ مارچ سے نہیں اپنی غلطیوں سے جاسکتی ہے، یوسف رضا گیلانی ، عمران خان کے دوبارہ الیکشن کے مطالبے پر مذاکرات کیے جاسکتے ہیں، نواز شریف دوسروں کو منع اور خود لانگ مارچ کرتے ہیں، سیاست میں مذاکرات کے دروازے بند نہیں کیے جانے چاہئیں میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 2 اگست 2014 08:58

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔2اگست۔2014ء) سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ حکومت لانگ مارچ سے نہیں اپنی غلطیوں سے جاسکتی ہے، عمران خان کے دوبارہ الیکشن کے مطالبے پر مذاکرات کیے جاسکتے ہین نواز شریف دوسروں کو منع اور خود لانگ مارچ کرتے ہیں لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیاست میں مذاکرات کے لئے دروازے بند نہیں کیے جانے چاہئیں ہمیشہ کھلے رکھنے چاہئیں کسی اسٹیج پر مذاکرات کی بات آسکتی ہے

انہوں نے کہاکہ ہمارے دور اقتدار میں لانگ مارچ ہوا ہم نے فوج طلب نہیں کی۔

(جاری ہے)

حکومت کو خوفزدہ نہیں ہونا چاہیے اور دوہرا معیار بھی نہیں رکھنا چاہیے کہ خود تو لانگ مارچ کریں اور دوسروں کو لانگ مارچ سے روکیں یا نہیں یہ نہ کریں جو کام اپنے لئے اچھا سمجھتے ہیں دوسرے کیلئے بھی سمجھیں کسی کے عزائم کا پتہ نہیں ہوتا ن لیگ اور طاہر القادری نے لانگ مارچ کئے ہم نے اجازت دی سیاست میں پل بنانے چاہئیں دیواریں کھڑی نہیں کرنی چاہیں حکومت لانگ مارچ سے نہیں اپنی غلطیوں سے جائے گی۔