پنجاب کابینہ میں ناقص کارکردگی دکھانے والے وزراء کو فارغ کر نے کا حتمی فیصلہ

ہفتہ 2 اگست 2014 09:00

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔2اگست۔2014ء) پنجاب کابینہ میں ناقص کارکردگی دکھانے والے وزراء کو فارغ جبکہ خاتون سمیت مزید نئے چہرے شامل کئے جارہے ہیں ذرائع کے مطابق سرگودھا ڈویژن سے تعلق رکھنے والے صوبائی وزیر جنگلات آصف بھا‘ وزیر معدنیات شیر علی کے نام زیر غور ہیں اسی طرح صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین‘ وزیر زراعت ڈاکٹرفرخ اور وزیر انڈسٹری ڈاکٹر شفیق کی کارکردگی سے مطمئن نہیں ہیں جنہیں فارغ کئے جانے کا قوی امکان ہے اور ان کی جگہ خاتون سمیت نئے وزراء پنجاب کابینہ میں شامل کئے جانیوالے وزراء میں فیصل آباد سے شیخ اعجاز‘ ملک نواز جبکہ عائشہ غوث پاشا کو انڈسٹریز‘ تاحیا خان کو سپورٹس اور قصور کے ملک احمد خان کو پارلیمانی امور کا وزیر ‘کرنل (ر) ایوب گادھی اور پارلیمانی سیکرٹری رانا ارشد کو بھی وزارتیں دی جاسکتی ہیں ذرائع کے مطابق کابینہ میں نئے وزراء کی شمولیت کو ان کی ایک سالہ کارکردگی کی بنیاد پر دی جائیگی اس ضمن میں ان تمام ناموں کی جانچ پڑتال کیلئے متعلقہ اضلاع کے ڈی سی او صاحبان سے ایک سالہ سیاسی سرگرمیوں کا ڈیٹا فوری طور پر طلب کرلیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :