چنیوٹ‘رشتہ نہ دینے پر بھانجے نے ممانی اور اس کی 3بیٹیوں کوقتل کردیا

جمعرات 21 اگست 2014 09:16

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔21اگست۔2014ء)چنیوٹ میں رشتہ نہ دینے پر بھانجے نے فائرنگ کرکے ممانی اور اس کی تین بیٹیوں قتل کردیا۔پولیس کے مطابق چنیوٹ کے نواحی گاوں 200 نصرانہ کا رہائشی ثنا اللہ،اپنے ماموں کی بیٹی سے شادی کرنا چاہتا تھا،تاہم رشتے سے انکار پر ملزم مشتعل ہوگیا،اْس نے ماموں کے گھر میں گھس کر فائرنگ کردی،جس سے ممانی اور اس کی تین بیٹیاں جاں بحق ہوگئیں۔

(جاری ہے)

لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے بھوانہ منتقل کردی گئی ہیں اور ملزم کی تلاش جاری ہے۔