افغانستان‘ سڑک کنارے بم دھماکوں اور جھڑپوں میں 3 شہری اور 10 طالبان ہلاک‘ متعدد افراد زخمی

جمعرات 21 اگست 2014 09:20

کابل(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔21اگست۔2014ء) افغانستان میں سڑک کنارے بم دھماکے کے نتیجے میں تین افراد ہلاک اور دو زخمی ہوگئے جبکہ سکیورٹی فورسز نے جھڑپوں میں دس طالبان کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صوبہ ارزگان میں ایک کار سڑک کنارے نصب بم سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں زوردار دھماکہ ہوا۔ دھماکے میں تین افراد ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔ دریں اثناء افغان صوبائی پولیس کے ترجمان نظیف اللہ سلطانی نے بتایا کہ صوبہ غزنی میں پولیس نے طالبان کے ٹھکانے کو حملے کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں دس طالبان ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ جھڑپ میں ایک پولیس اہلکار بھی مارا گیا۔

متعلقہ عنوان :