سیاچن گلیشیئر میں 18 سال قبل لاپتہ ہونے والے بھارتی فوجی کی لاش اترپردیش پہنچادی گئی

جمعرات 21 اگست 2014 09:20

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔21اگست۔2014ء) سیاچن گلیشیئر میں اٹھارہ سال قبل لاپتہ ہونے والے بھارتی فوجی کی لاش اترپردیش پہنچادی گئی۔ بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق پولیس ذرائع نے بتایا کہ مندرہ راجپوت رجمنٹ سے تعلق رکھنے والا بھارتی فوجی حوالدار گاتیا پرساد 1996ء میں سیاچن گلیشیئر میں لاپتہ ہوگیا تھا جس کی چند روز قبل لاش برآمد ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گلیشیئر میں سخت سردی ہونے کے باعث فوجی کی لاش بالکل محفوظ ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لاش کو آبائی ریاست اترپردیش پہنچادیا گیا۔

متعلقہ عنوان :