قومی اسمبلی کے افسران سے دفاتر خالی کرالئے گئے ، پاک فوج کے جوانوں نے پارلیمنٹ میں کنٹرول روم قائم کردیئے

جمعرات 21 اگست 2014 09:17

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔21اگست۔2014ء) قومی اسمبلی کے افسران سے دفاتر خالی کرالئے گئے ۔ پاک فوج کے جوانوں نے پارلیمنٹ میں کنٹرول روم قائم کردیئے ۔

(جاری ہے)

پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کے اس بیان کے بعد پارلیمنٹ سے نہ کوئی رکن اسمبلی باہر نہ ہی کوئی اندر آسکے جس کے بعد سکیورٹی خدشات کے پیش نظر پاک فوج کے فوری طور پر قومی اسمبلی کے افسران سے دفاتر خالی کرالئے اور پارلیمنٹ میں کنٹرول روم قائم کردیئے قومی اسمبلی کا اجلاس آج جمعرات کو دوبارہ ہوگا ۔