پاکستان بارکونسل اورسپریم کورٹ بارایسوسی ایشن نے عمران خان کا سول نافرمانی کا اعلان مسترد کردیا ، ملکی مفادکے خلاف بغاوت قرار

جمعرات 21 اگست 2014 09:15

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔21اگست۔2014ء)پاکستان بارکونسل اورسپریم کورٹ بارایسوسی ایشن نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کی جانب سے سول نافرمانی کے اعلان کومستردکرتے ہوئے اسے ملکی مفادکے خلاف بغاوت قراردیاہے ۔منگل کے روزپاکستان بارکونسل اورسپریم کورٹ بارایسوسی ایشن آف پاکستان کے عہدیداران کاایک مشترکہ اجلاس پاکستان بارکونسل کی ایگزیکٹوکمیٹی کے چیئرمین ابرارحسن کی زیرصدارت اسلام آبادکے ایک پرائیویٹ ہوٹل میں منعقدہواجس میں سپریم کورٹ بارکونسل کے صدرکامران مرتضیٰ کے علاوہ سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن کے سابق صدریٰسین آزادی ،عاصمہ جہانگیراوردیگرسینئروکلاء نے شرکت کی ۔

مشترکہ اجلاس میں یہ فیصلہ کیاگیاکہ پچھلے ایک ہفتے سے پاکستان تحریک انصاف اورپاکستان عوامی تحریک کی جانب سے اسلام آبادمیں ایک احتجاجی دھرناجاری ہے جس سے اسلام آبادکومفلوج بناکررکھ دیاگیاہے ،

مشترکہ اجلاس میں سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن کے عہدیداران اورپاکستان بارکونسل کے عہدیداران نے پاکستان تحریک انصاف کی سول نافرمانی کی مذمت کرتے ہوئے اسے مستردکردیااوراسے ملکی مفادکے خلاف قراردیاہےْ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں فیصلہ کیاگیاہے کہ وکلاء برادری عدلیہ کی آزادی کیلئے اپنی جنگ لڑیگی ۔اجلاس میں یہ بھی کہاگیاکہ پی ٹی آئی کی جانب سے سپریم کورٹ کے سابق ججزاورالیکشن کمیشن کے ممبران پرعام انتخابات میں ہونے والی دھاندلی میں ملوث ہونے کے الزامات بے بنیادہیں ،جن کی پاکستان بارکونسل اورسپریم کورٹ بارایسوسی ایشن مکمل مذمت کرتی ہے ۔اجلاس میں یہ فیصلہ کیاگیاکہ کہ وکلاء برادری آئین وقانون کے ساتھ کھڑی ہوگی ،عدلیہ کی آزادی کیلئے ہرقسم کی قربانی دیگی اورجمہوریت کیلئے اپنی ہرقسم کی کوششیں جاری رکھیں گے ۔

متعلقہ عنوان :