وزیراعظم کی عمران خان سے ملاقات بارے مجھ سے منسو ب بیان درست نہیں ،سعد رفیق

جمعرات 21 اگست 2014 09:17

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔21اگست۔2014ء)وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے وزیراعظم کی عمران خان سے ملاقات با رے اپنے ٹویٹر پیغا م کی تردید کر تے ہو ئے کہا میرا کو ئی ٹویٹر اکاؤنٹ نہیں اور مجھ سے منسو ب بیا ن در ست نہیں اور نہ ہی ایسا کو ئی بیا ن دیا وا ضح رہے کہ اس سے قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر سعد رفیق کے حوالے کہا گیا تھا و زیراعظم ملک کی خاطر عمران خان سے ملاقات کرینگے۔

(جاری ہے)

اور انہوں نے اس بات کا فیصلہ کرلیا ہے کہ وہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے کسی بھی وقت ملاقات کرسکتے ہیں اور یہ فیصلہ ملکی مفاد کی خاطر کیا گیا ہیخواجہ سعد رفیق کا پیغام ایسے موقع پر سامنے آیا ہے جب پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں نے پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے دھرنا دیا ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :