نوازشریف سے استعفے کا مطالبہ کرنے وا لوں کا خواب کبھی شرمند ہ تعبیر نہیں ہوسکتا، ن لیگ اسلام آباد ، قائدکے خلاف نازیبہ الفاظ بولنے والوں کی زبان کھینچنے کو بے تاب ہیں، طارق فضل اور دیگر کا ورکر کنونشن سے خطاب

جمعرات 21 اگست 2014 09:16

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔21اگست۔2014ء ) پاکستان مسلم لیگ (ن ) کی حکومت نے ملکی معیشت کو سنبھالا دیا اور اربوں روپے کے میگا پراجیکٹ کا آغاز کیا ہے ۔ جس کی وجہ سے نہ صرف منتخب حکومت کے خلاف عالمی سطح پر سازشیں شروع ہوئیں بلکہ اندرونِ خانہ بھی ان طاقتوں کے اعلیٰ کاروں نے بحران پیدا کرنے کے لئے سازشیں شروع کر دیں ۔ حقیقت یہ ہے کہ عالمی طاقتوں کے ان اہلکاروں کو پاکستان کے تابناک مستقبل سے خوف لاحق ہے ۔

اور انھیں نیا مستقبل بھی تاریک نظر آنے لگا ہے ۔ ان خیالا ت کا اظہار پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سیکرٹریٹ میں مسلم لیگ کے رہنماوٴں نے مسلم لیگ فیڈرل کیپٹل کے زیراہتمام منعقد کئے جانے والے ایک ورکر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنماوٴں نے موقف اختیار کیا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے خلاف سازشوں کے ساتھ ہی نہ صرف اسٹاک ایکسچینج گر گئی ہے بلکہ ڈالر کی قیمت میں 1.50روپے اضافہ ہوگیا ہے ۔

(جاری ہے)

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما ممبرقومی اسمبلی ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے نے کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ (ن) لیگ کارکنوں کو خوش نہیں کرتی مگر اس کے باوجود کارکن کی پارٹی سے وابستگی کا والہانہ اظہار کرتے ہوئے اپنے قائد نوازشریف کے خلاف نازیبہ الفاظ بولنے والوں کی زبان کھینچنے کو بے تاب ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کہ وہ اس نازک صورتحال میں صبرو تحمل کا مظاہرہ کریں ۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی شعبہ خواتین کی صدر سینیٹر نزحت عامر نے کہا کہ نوازشریف کی قیادت نے مسلم لیگ کی حکومت نے پاکستان کی معیشت کو درست سمت گامزن کیا ہے ۔ پاکستان میں تجارت کو فروغ مل رہا ہے ۔ جلسے کے دیگر مقررین میں مسلم لیگ (ن) کے ترجمان محمد عاصم خان ، رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر رمیش کمار فیڈرل کیپٹل کے جنرل سیکرٹری ساجد عباسی ، ایم ایس ایف کے صدر سردار مہتاب احمد خان ، اجمل بلوچ، فضلوالرحمن نیازی و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف سے استعفے کا مطالبہ کرنے والے یاد رکھیں کہ ان کا یہ خواب کبھی شرمند ہ تعبیر نہیں ہوسکتا۔

پاکستان کی عوام نوازشریف کی قیادت پر متزلزل یقین رکھتے ہیں۔ اور انھوں نے اس یقین کے ساتھ (ن) لیگ کو ووٹ دیا کہ نوازشریف ہی اس ملک کو بحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ ہمارا پنے قائد سے دعدہ ہے کہ ہم فسادی مار چ اور جھوٹے انقلاب کے دعوے داروں کے ہاتھوں اپنے ووٹ کے تقدس کو ہر گز پامال نہیں ہونے دیں گے ۔ مقررین نے کہا کہ اگر کوئی دھاندلی ہوئی ہے تو عمران خان سپریم کورٹ کے قائم کردہ کمیشن میں اس کے ثبوت پیش کرے ۔ اگرثابت نہیں کر سکتے تو انھیں سیاست کا کوئی حق نہیں۔