عوامی تحریک اور حکومت کے درمیان مذاکرات کے دوران ہنگامہ آرائی ،پی اے ٹی کے کارکنوں نے سینئروزیرعبدالقادربلوچ کی گاڑی پر لاٹھیاں برسائیں،گونواز گو کے نعرے،خرم نواز گنڈا پور کی بات بھی نہیں مانی ،جو لوگ ایساکررہے ہیں ان کاعوامی تحریک سے کوئی تعلق نہیں ، سیکرٹری جنرل عوامی تحریک

جمعرات 21 اگست 2014 09:15

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔21اگست۔2014ء)پاکستان عوامی تحریک اورحکومتی کمیٹی کے درمیان مذاکرات کے دوران اس وقت گھمبیر صورتحال پید ا ہوگئی جب مذاکرات کا دور ختم ہو ا اورحکومتی کمیٹی کے ارکان واپس روانہ ہوئے توحکومتی کمیٹی کے رکن سینئروزیرعبدالقادربلوچ کی گاڑی پرعوامی تحریک کے کارکنوں نے لاٹھیاں برسائیں اورگونوازگوکے نعرے لگا نا شروع کردئیے جس پرعوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نوازگنڈاپورنے کارکنوں نے ایساکرنے سے منع کیا لیکن کارکن اپنی ہی پارٹی کے سیکرٹری جنرل کی بات ماننے سے انکارکرگئے اوران سے بھی الجھ پڑے ۔

(جاری ہے)

اس پر خرم نوازگنڈاپور نے اعلان کیاجو لوگ ایساکررہے ہیں ان کاعوامی تحریک سے کوئی تعلق نہیں ۔

متعلقہ عنوان :