غزہ میں اسرائیل کے تازہ فضائی حملے میں گیارہ فلسطینی شہید ‘ متعدد زخمی

جمعرات 21 اگست 2014 09:19

غزہ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔21اگست۔2014ء) غزہ پر اسرائیلی فوج کے حملے میں گیارہ فلسطینی شہید اور 20 زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطاب وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدیر نے بتایا کہ قصبہ دیت البلاح میں اسرائیلی فوج کے فضائی حملے میں ا یک ہی خاندان کے آٹھ افرد شہید ہوگئے۔

(جاری ہے)

غزہ شہر میں ہی دو دیگر حملوں میں تین افراد شہید جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ حملوں میں بڑی تعداد میں رہائشی گھر بھی تباہ ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :