آسٹریلیا، بھارت کو یورینیئم فروخت کرے گا، ٹونی ایبٹ

ہفتہ 6 ستمبر 2014 08:37

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔6ستمبر۔2014ء)آسٹریلوی وزیراعظم ٹونی ایبٹ نے کہا ہے کہ وہ اپنے بھارتی ہم منصب نریندر مودی کے ساتھ ملاقات کے بعد بھارت کو سویلین مقاصد کے لیے یورینیئم کے فروخت کے معاہدے پر دستخط کر یں گے۔ بھارت کے دورے پر پہنچے ٹونی کی بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے ساتھ اہم ملاقات ہورہی ہے ۔

(جاری ہے)

بھارتی روزنامہ ’دی ہندو‘ میں شائع ہونے والے اپنے مضمون میں ٹونی ایبٹ نے لکھا ہے کہ وہ باہمی سول نیوکلیئر معاہدے تک پہنچنے کے عمل کا خیر مقدم کرتے ہیں جو بھارت کی توانائی کی ضروریات پوری کرنے میں معاون ہو گا۔

آسٹریلیا کی طرف سے یورینیئم کی برآمد پر پابندی ختم کرنے کا فیصلہ 2011ء میں کیا گیا تھا۔ اس کے بعد سے آسٹریلوی اور بھارتی حکومتوں کے درمیان یورینیئم کی فراہمی کے لیے مذاکرات ہوتے رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :