ملک بھر میں49واں یوم دفاع آ ج روایتی جوش و خروش سے منایا جائے گا،فاقی دارالحکومت،آزاد کشمیر،شمالی علاقہ جات جنوبی پنجاب اور چاروں صوبوں سمیت ملک بھر میں مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا

ہفتہ 6 ستمبر 2014 08:33

اسلا م آ با د (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔6ستمبر۔2014ء)ملک بھر میں49واں یوم دفاع آ ج ہفتہ کو روایتی جوش و خروش سے منایا جائے گااس سلسلے میں وفاقی دارالحکومت،آزاد کشمیر،شمالی علاقہ جات جنوبی پنجاب ،جہانیاں اور چاروں صوبوں سمیت ملک بھر میں مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا پوری قوم اس دن کو اس عزم کی تجدید کے ساتھ مناتی ہے کہ وطن عزیز کی سلامتی اور خود مختاری کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔

6ستمبر یوم دفاع کو کو صبح کا آغاز ملک بھر کی تمام چھوٹی بڑی مساجد پوک فوج کے یونٹس،بحریہ کی تنصیبات اور فضائیہ کے بیسز میں نماز فجر کے بعد شہداء کیلئے قرآن خوانی اور ملک و قوم کی سلامتی اور استحکام کیلئے خصوصی دعاؤں سے ہو گا جبکہ وطن کے دفاع کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کی یادگاروں پر پھول چڑھانے تقاریب منعقد ہوں گی اور فاتحہ خوانی کی جائے گی لاہور،سرگودھا اور سیالکوٹ میں ہلال استقلال لہرائے جائیں گے۔

(جاری ہے)

یوم دفاع کے حوالے سے اخبارات خصوصی سپلیمنٹ شائع کریں گے اور65ء کی جنگ کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گاپی ٹی وی اور نجی ٹی وی چینلز سے یوم دفاع کے حوالے سے خصوصی پروگرام ٹیلی کاسٹ کیے جائیں گے۔6ستمبر 1965ء کوبھارت نے لاہور پر چند گھنٹوں میں قبضہ کرنے کا خواب دیکھا پاکستان کی بہادر فوج اور قوم نے بھارت کے ارادوں کو خاک میں ملا کر انہیں دھول چاٹنے پر مجبور کر دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :