گورنر بلوچستان نے جسٹس غلام مصطفی مینگل سے چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ کے عہدے کا حلف لیا

ہفتہ 6 ستمبر 2014 08:35

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔6ستمبر۔2014ء) گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے گزشتہ روز یہاں گورنر ہاؤس میں ایک سادہ مگر پروقار تقریب میں جسٹس غلام مصطفی مینگل سے چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ کے عہدے کا حلف لیا تقریب میں وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ ، سپیکر بلوچستان اسمبلی میر جان محمد جمالی، صوبائی وزراء ، اراکین صوبائی اسمبلی ، چیف سیکرٹری بلوچستان سیف الله چٹھہ بلوچستان ہائی کورٹ کے ججوں، سابق چیف جسٹس امیر الملک مینگل ، امان الله یاسین زئی، صوبائی سیکرٹریوں و دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :