خیبرپختونخوا کی بیوروکریسی میں بڑی تعداد میں تبدیلیا ں ، 25 اسسٹنٹ کمشنرز سمیت ڈپٹی کمشنرز اور سیکرٹریز تبدیل ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پشاور احمد جان آفریدی ڈپٹی سیکرٹری داخلہ مقرر

ہفتہ 6 ستمبر 2014 08:35

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔6ستمبر۔2014ء)خیبر پختون خوا کے بیوروکریسی میں بڑی تعداد میں تبدیلیا ں کی گئی ہے۔ جس میں 25 اسسٹنٹ کمشنرز سمیت ڈپٹی کمشنرز اور سیکرٹریز شامل ہیں۔سرکاری اعلا میہ کے مطابق تبدیل ہونے والے افسران میں 25 اسسٹنٹ کمشنر، 2 ڈپٹی کمشنر، 2 ایڈیشنل کمشنر جبکہ 2 ڈپٹی سیکرٹریز اور ایک ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کو بھی شامل ہے۔

(جاری ہے)

اعلامیہ کے مطابق ڈپٹی کمشنر مانسہرہ ذوالفقار علی شاہ پراجیکٹ ڈائریکٹر آئی ایم یو تعینات کیا گیا جبکہ ڈپٹی کمشنر ابیٹ آباد مطیع اللہ خان ڈپٹی سیکرٹری فنانس مقرر ہوئے۔ اعلامیہ میں ایڈیشنل کمشنر ملاکنڈ اکرام اللہ کو ایڈیشنل کمشنر مردان تعینات کر دیا جبکہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پشاور احمد جان آفریدی ڈپٹی سیکرٹری داخلہ مقرر کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :