عراق،دارالحکومت بغداد میں بم دھماکا، کم از کم بارہ افراد ہلاک

جمعہ 10 اکتوبر 2014 08:45

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔10اکتوبر۔2014ء)عراقی دارالحکومت بغداد کے ایک شیعہ اکثریتی علاقے میں ہونے والے کار بم دھماکے میں کم از کم بارہ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مقامی پولیس اہل کاروں نے بتایاکہ اس واقعے میں تینتیس افراد زخمی بھی ہوئے۔ اقوام متحدہ کے اعداد و شمار کے مطابق عراق بھر میں گزشتہ ماہ کم از کم ایک ہزار ایک سو دس افراد پر تشدد کارروائیوں میں مارے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :