پاک بھارت کشیدگی پر قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کیلئے تحریک التواء جمع کروادی ہے، جمشید دستی،حکومت کی اس ایشو پرخاموشی سمجھ سے بالاتر ہے، بلاو ل بھٹو زرداری پاکستان کا وزیر اعظم بنا توملک میں جنس پرستی کے اڈے کھل جائیں گے، نظام کی تبدیلی کیلئے عمران خان کے ملتان کے جلسہ میں شرکت کروں گا،ممبر قومی اسمبلی

جمعہ 10 اکتوبر 2014 08:19

حو یلیاں(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔10اکتوبر۔2014ء )ممبر قومی اسمبلی جمشید دستی نے کہا ہے کہ پاک بھارت کشیدگی پر قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کیلئے تحریک التواء جمع کروادی ہے،حکومت کی اس ایشو پرخاموشی سمجھ سے بالاتر ہے، بلاو ل بھٹو زرداری پاکستان کا وزیر اعظم بنا توملک میں جنس پرستی کے اڈے کھل جائیں گے، نظام کی تبدیلی کیلئے عمران خان کے ملتان کے جلسہ میں شرکت کروں گا۔

(جاری ہے)

باباحیدرزمان کی رہائش گاہ پر ایبٹ آبا د الیکٹرانک میڈیا سے گفتگو میں جمشید دستی کا کہنا تھا کہ ہزارہ صوبہ سمیت دیگر نئے صوبوں کا قیام ملک کی اہم ضرورت ہے، نئے صوبوں کے قیام کیلئے پچیس اکتوبر کو ڈی جی خان سے جلسہ کے ذریعے تحریک کا باقاعدہ آغاز کروں گا جس میں عوام کی ایک بڑی تعداد اپنے حقوق کیلئے میدان میں نکلے گی ،پا کستان کو پر تحریک صوبہ ہزارہ کے قائد بابا حیدر زمان کا کہنا تھا کہ ملک میں نئے انتظامی یو نٹس نہ بنے تو ملک کی بقاء خطرے میں پڑ سکتی ہے، عمران خان اور نواز شریف کے منشور میں نئے صوبوں کا قیام نہیں اور نہ ہی وہ ان کے قیام کیلئے مخلص ہیں۔