ورلڈ کبڈی لیگ کا شیڈول تبدیل: برطانیہ ، امریکہ اور کینیڈامیں ہونیوالے میچز اب بھارت منتقل ،اب یہ میچزممبئی اور بھوپال میں کھیلے جائیں گے، پاکستان ورلڈکبڈی لیگ کے سیمی فائنلز اور فائنل کی میزبانی کرے گا

جمعہ 10 اکتوبر 2014 08:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔10اکتوبر۔2014ء) ورلڈ کبڈی لیگ نے آئندہ ہونیوالے میچز کا شیڈول تبدیل کردیا ہے، برطانیہ ، امریکہ اور کینیڈامیں ہونیوالے میچز اب بھارت میں کھیلے جائیں گے ،یہ فیصلہ برصغیر میں کبڈی کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے کیاگیا ، تفصیلات کے مطابق ورلڈ کبڈی لیگ کی انتظامیہ نے یہ برصغیرمیں کبڈی کی مقبولیت کے پیش نظرلیگ کے برطانیہ ، امریکہ اور کینیڈامیں ہونیوالے میچز بھارت منتقل کر دیئے ہیں اب یہ میچز بھارت کے شہر ممبئی اور بھوپال میں کھیلے جائیں گے نئے شیڈول کے مطابق 22نومبر سے2دسمبر تک لیگ کے میچز لاہور میں ہوں گے پاکستان ورلڈکبڈی لیگ کے سیمی فائنل اور فائنل کی میزبانی بھی کرے گا، پہلا سیمی فائنل 29اور دوسرا سیمی فائنل 30نومبر کو ہوگا جبکہ فائنل لاہور میں 2دسمبر کو ہو گا۔