وزیراعظم کی تمام وفاقی اداروں کوسٹیزن فیڈبیک مانیٹرنگ پروگرام پرعملدرآمدکی ہدایت

جمعہ 10 اکتوبر 2014 08:19

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔10اکتوبر۔2014ء)وزیراعظم محمد نواز شریف نے تمام وفاقی اداروں کو سٹیزن فیڈبیک مانیٹرنگ پروگرام پر عملدرآمد کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

کابینہ ڈویژن کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پروگرام پر عملدرآمد کی نگرانی کرے اور اس بارے میں ہونے والی پیش رفت سے وزیراعظم آفس کو باقاعدگی سے آگاہ کیا جائے۔ کابینہ ڈویژن روزانہ کی بنیاد پر پروگرام میں رابطے کیلئے ایک فوکل پرسن مقرر کرے گا۔پاکستان ٹیلی مواصلات کے ادارے،نادرا ، وزارت اطلاعات اور اطلاعات وٹیکنالوجی ڈویڑن کے نمائندوں پر مشتمل ورکنگ گروپ پروگرام پر فوری اور موثر طور پر عملدرآمد سے متعلق رہنمائی کرے گا۔

متعلقہ عنوان :