کراچی،شہر کے مختلف علاقوں میں کچی شراب پینے کے باعث متعدد افراد کی ہلاکت کے بعد مختلف علاقوں کے ایس ایچ اوز کو معطل کر دیا گیا ، شراب پینے والے مزید 4 افراد کی ہلاکت کے بعد تعداد 27 ہو گئی

جمعہ 10 اکتوبر 2014 08:34

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔10اکتوبر۔2014ء) شہر کے مختلف علاقوں میں کچی شراب پینے کے باعث متعدد افراد کی ہلاکت کے بعد لانڈھی، کورنگی، زمان ٹاوٴن، شاہ لطیف ٹاوٴن اور شرافی گوٹھ کے ایس ایچ اوز کو معطل کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کچی شراب پینے والے مزید 4 افراد کی ہلاکت کے بعد تعداد 27 ہو گئی ہے جب کہ جناح اسپتال کے شعبہ ایمرجنسی کی انچارج ڈاکٹر سیمی جمالی کا کہنا ہے کہ 26 افراد کی حالت اب بھی تشویشناک ہے جنہیں طبی امداد دی جا رہی ہے اور 8 افراد کے گردے فیل ہو چکے ہیں۔

ڈی آئی جی ایسٹ منیر شیخ کا کہنا ہے کہ کچی شراب سے ہلاکتوں کے واقعے کے بعد 5 تھانوں کے ایس ایچ اوز کو معطل جب کہ 2 ڈی ایس پیز کی معطلی کے احکامات بھی متعلقہ حکام کو ارسال کر دی ہے۔ ڈی آئی جی ایسٹ کا کہنا ہے کہ لانڈھی، کورنگی، زمان ٹاوٴن، شاہ لطیف اور شرافی گوٹھ کے ایس ایچ اوز کو معطل کر کے ان کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :