پاک آسٹریلیا سیریز ،دوسرا ون ڈے آج دبئی میں کھیلا جائیگا ، آسٹریلیا کو 1-0کی برتری حاصل ، دبئی میں پاکستانی ٹیم نے 12میچز کھیلے ،5میں کامیابی ، 7میں شکست کا سامنا رہا ،پاکستان اور آسٹریلیا نے اس پچ پر ایک ایک فتح اپنے نام کررکھی ہے

جمعہ 10 اکتوبر 2014 08:15

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔10اکتوبر۔2014ء)پاکستان اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیمیں دوسرے ون ڈے سے پہلے پریکٹس سیشنز میں مصروف ہیں۔دونوں ٹیموں کے درمیان اگلا ٹکراو آج دبئی میں ہوگا۔شارجہ میں تو کینگروز نے شاہینوں کے پر ہی کاٹ کر رکھ دیئے۔

(جاری ہے)

بولنگ میں کچھ بہتر پرفارمنس ہوئی لیکن بیٹنگ میں وہی چال بے ڈھنگی سی ،پھر نتیجہ بھی وہی،عبرتناک شکست ہوئی۔اب دوسرا ون ڈے آج دبئی میں کھیلا جائے گا۔ جہاں پاکستانی ٹیم نے 12میچز کھیلے ہیں،جن میں پانچ میں کامیابی اور سات میں شکست کھائی۔البتہ پاکستان اور آسٹریلیا میں مقابلہ ٹکر کا ہے۔دونوں نے ایک ایک فتح اپنے نام کی ہے۔اب دیکھتے ہیں کون سی ٹیم برتری لینے میں کامیاب ہوتی ہے۔

متعلقہ عنوان :