جرمن حکومت اسلحے کی برآمد کے معاہدوں کو خفیہ رکھ سکتی ہے، آئینی عدالت

بدھ 22 اکتوبر 2014 08:01

برلن (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔22اکتوبر۔2014ء)وفاقی آئینی عدالت کے ایک فیصلے میں قراردیا گیا ہے کہ جرمن حکومت اسلحے کی تجارت کے معاہدوں کو حتمی شکل دیے جانے تک خفیہ رکھ سکتی ہے۔

(جاری ہے)

تاہم برلن حکومت پر لازم ہے کہ وہ بنیادی طور پر اراکین پارلیمان کو اس بارے میں مطلع کرے کہ سلامتی سے متعلق وفاقی کونسل نے جنگی ساز و سامان کی فروخت سے متعلق کسی معاہدے کی منظوری دی ہے کہ نہیں۔ جرمنی کی ماحول دوست گرین پارٹی کے تین اراکین نے عدالت سے رجوع کیا تھا کہ حکومت کو ہتھیاروں کی تجارت کے معاملات میں شفافیت کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ آئینی عدالت کے اس فیصلے کے ساتھ ہی ان افراد کو جزوی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :