بغداد میں دو کار بم دھماکہ: کم از کم 12 ہلاک، 40 زخمی

بدھ 22 اکتوبر 2014 08:06

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔22اکتوبر۔2014ء)عراق کے دارالحکومت بغداد کے شمال مشرق میں شیعہ اکثریتی آبادی والے ایک علاقے میں منگل کے روز دو کار بم دھماکوں کے نتیجے میں کم از کم 12 افراد ہلاک ہوگئے ۔

(جاری ہے)

سکیورٹی اور طبی ذرائع کے مطابق تلبیہ کے علاقے میں ایک کار پارکننگ میں یہ دھماکے ہوئے جن میں کم از کم 40 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں ان بم حملوں کی ذمہ داری تا حال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔ تاہم اسلامک اسٹیٹ نے کہا ہے کہ گزشتہ چند روز کے دوران اسی نوعیت کے متعدد دہشت گردانہ حملے اْس نے کیے تھے۔ گزشتہ تین روز کے دوران بغداد کے شیعہ اکثریتی آبادی والے علاقوں میں ہونے والے بم حملوں میں مجموعی طور پر 40 سے زیادہ جانیں ضایع ہو چْکی ہیں۔

متعلقہ عنوان :