پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ آج ہوگا

بدھ 22 اکتوبر 2014 07:42

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔22اکتوبر۔2014ء) ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سیریز میں بْری طرح پٹے ،اب ایک اور امتحان سامنے آگیا ہے، آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ میں پٹائی سے بچنے کیلئے شاہینوں کی پریکٹس جاری ہے، پہلا ٹیسٹ آج( بد ھ ) سے شروع ہوگا۔کینگروز نے ٹی ٹوئنٹی کا میلہ بھی لوٹ لیا، ون ڈے کا میدان بھی مار لیا۔

(جاری ہے)

،ٹوئنٹی ٹوئنٹی اور ففٹی کے بعد باری ہے ٹیسٹ کرکٹ کی۔

مصباح الیون خوب جم کر تیاری کر رہی ہے، تاکہ گھر لوٹنے سے پہلے کچھ تو ہاتھ آئے۔بیٹسمین ہاتھ کھولنے کی خوب مشق کر رہے ہیں، ساتھ ہی وکٹ پر ٹہرنے کی تیاری بھی ہو رہی ہے، وکٹ کا رویہ کیسا ہوگا، یہ جاننے کے لیے منیجمنٹ پچ کا بغور معائنہ کرتی رہی، ٹیسٹ سیریز میں اچھی کارکردگی پاکستانی کرکٹرز کو کھویا ہوا اعتماد واپس دلا سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :