جنوبی افریقہ، آسکر پسٹوریس کو گرل فرینڈ کے قتل کے الزام میں پانچ سال قید کی سزا،مقتولہ کے خاندان کا خیرمقدم

بدھ 22 اکتوبر 2014 08:09

پریٹوریا (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔22اکتوبر۔2014ء)جنوبی افریقن جج تھوکو زائل ماسیپا نے منگل کے روز آسکر پسٹوریس کو 2013ء میں ویلنٹائن ڈے کے موقع پر اپنی دوست ریوسٹین کیمپ کو گولی مار کر قتل کرنے پر پانچ سال قید کی سزا سنا دی ہے۔ماسیپا نے کہاکہ انسانی قتل کے جرم پر پانچ سال قید کی سزا سنائی جاتی ہے ، پسٹوریس بندوق رکھنے کے علیحدہ الزام میں تین سال کی معطل شدہ سزا بھی سنائی گئی ہے۔

(جاری ہے)

قبل ازیں جج تھوکو زائل ماسیپا کا کہنا تھا کہ آسکر پسٹوریس کی دفاعی ٹیم کے تجویز کے ہونے ریواسٹین کیمپ کے قتل کے الزام میں تین سال کمیونٹی سروس کی سزاء دی جانی چاہیے ، مناسب نہیں ہو گا ۔اپنا فیصلہ جاری کرتے ہوئے ماسیپا نے کہاکہ دفاعی عینی شاہدین کی جانب سے دی گئی تجویز انصاف کے مفاد میں نہیں ہو گی ۔دوسری جانب مقتول ماڈل ریواسٹین کیمپ کے اہل خانہ نے منگل کے روز اس کے قاتل آسکر پسٹوریس کو پانچ سال سے زائد قید کی سزا سنائے جانے کا خیر مقدم کیا ہے ۔سٹین کیمپ کے علیل والد بیری کا کہنا تھا کہ انہیں بے حد خوشی ہے کہ سات ماہ سے جاری مقدمہ اختتام کو پہنچ گیا ہے اور خاندان کے ایک وکیل کا کہنا تھا کہ سزا کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :