بنگلہ دیش ،مسافر بسوں میں تصادم ، 25افراد ہلاک

بدھ 22 اکتوبر 2014 08:09

ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔22اکتوبر۔2014ء)بنگلہ دیش میں گزشتہ روز دو مسافر بسوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں کم ازکم 25افراد ہلاک ہوگئے ، یہ بات پولیس نے بتائی ۔

(جاری ہے)

ضلعی پولیس سربراہ باسودیو بینک نے بتایا کہ ڈھاکہ کے 200کلومیٹر(125میل) مغرب میں واقع بریاگرام کے مقام پر حادثے میں دو درجن سے زائد افراد زخمی ہو گئے اور انہوں نے خبردار کیا کہ ہلاکتوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔

بینک نے اے ایف پی کو بتایا کہ یہ اندوہناک تصادم تھا ، دونوں بسیں تباہ ہو گئیں اور ہلاکتوں کی تعداد 25تک بڑھ سکتی ہے ۔”بعض زخمیوں کی حالت زیادہ تشویشناک ہے“۔بنگلہ دیش سڑک حادثات میں سب سے زیادہ ہلاکتوں کی شرح کے حوالے دنیا میں سے ایک ہے۔حادثات کی اہم وجہ خستہ حال سڑکیں اورٹریفک قوانین پر عملدرآمد میں ناکامی ہے۔

متعلقہ عنوان :