ملائیشیا: کتا کلچر کے لیے ایک کامیاب کوشش، مسلمان ناراض،اسلامی اتھارٹی کتوں سے محبت کی تقریب کی تحقیقات شروع کر دیں

بدھ 22 اکتوبر 2014 08:09

کوالالمپور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔22اکتوبر۔2014ء)ملائیشیا میں سکارف اوڑھنے والے مذہبی گھرانوں میں بھی کتا کلچر داخل کرنے میں کامیابی کا امکان پیدا ہو رہا ہے۔ غیرملکی خبررساں ا دارے کے مطابق کتوں سے محبت بڑھانے کے لیے منعقدہ پروگرام کی آن لائن پذیرائی کی گئی جبکہ علماء اور راسخ العقیدہ مسلمانوں نے اس پروگرام کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

(جاری ہے)

ملائیشیا کی اسلامی اتھارٹیز نے کتوں سے محبت کا کلچر عام کرنے کے نام پر منعقدہ پروگرام کی تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ اس متازعہ پروگرام کے پس پردہ مقاصد کا پتہ چلایا جا سکے۔مغربی ملکوں کی طرح عورتوں اور بچوں میں کتوں سے انسیت اور قربت پیدا کرنے کے لیے ''میں کتوں کو چھو سکتی ہوں'' کے نام سے ملائیشن دارالحکومت کے ایک پارک میں پروگرام منعقد کیا گیا۔