پاکستان عوامی تحریک کا حلقہ پی پی 48سے الیکشن میں بھرپور حصہ لینے کا فیصلہ

بدھ 22 اکتوبر 2014 07:58

بھکر ( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔22اکتوبر۔2014ء )پاکستان عوامی تحریک کا حلقہ پی پی 48کے انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا فیصلہ،ڈاکٹر محمد اسلم اور محمد جمعہ خان کے ناموں پر غور،تفصیلات کے مطابق پاکستان عوامی تحریک کی جانب سے انتخابی سیاست میں آنے کے فیصلے کے بعد مقامی رہنماؤں نے میٹنگ میں حلقہ پی پی 48سے الیکشن میں بھرپور حصہ لینے کا فیصلہ کر لیا ۔

(جاری ہے)

میٹنگ میں سید محمود احمد حسنین آغا، محمد جمعہ خان،ڈاکٹر محمد اسلم،مزمل عزیز،عمر دین نصیروی،عبد الرشید کھوکھر،حکیم مشتاق،عدنان حسن مصطفوی،ضمیر مصطفوی،ڈاکٹر عبدالحفیظ اور حاجی محمد انور نے بھی شرکت کی۔مقامی تنظیم کی جانب سے کیا گیا فیصلہ توثیق کے لیے مرکزی صدر پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹر رحیق احمد عباسی کو بھیج دیا جائے گا۔