ملتان سے نو منتخب رکن اسمبلی ملک عامر ڈوگر جاوید ہاشمی کے گھر پہنچ گئے،جاوید ہاشمی کی جمہوریت کیلئے خدمات ہیں انہوں نے میرے والد کے ساتھ جیل کاٹی ہے، ملک عامر ڈوگر،ملک عامر ڈوگر عوام کیلئے جو کام کریں گے میں ان سے تعاون کروں گا،جاوید ہاشمی

بدھ 22 اکتوبر 2014 07:54

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔22اکتوبر۔2014ء) ملتان سے نو منتخب رکن اسمبلی ملک عامر ڈوگر جاوید ہاشمی کے گھر پہنچ گئے ان کا کہنا ہے کہ جاوید ہاشمی کی جمہوریت کیلئے خدمات ہیں انہوں نے میرے والد کے ساتھ جیل کاٹی ہے جاوید ہاشمی نے انہیں خوش آمدید کہتے ہوئے عوامی کاموں میں تعاون کی یقین دہانی کرا دی ملتان سے رکن قومی اسمبلی ملک عامر ڈوگر منگل کے روز جاوید ہاشمی کی رہائش گاہ پر پہنچ گئے اور ان سے ملاقات کی اس ملاقات میں عامر ڈوگر نے کہا کہ جاوید ہاشمی کی جمہوریت کیلئے بے پناہ خدمات ہیں وہ میرے والد کے ساتھ جیل میں بھی رہے ہیں ہاشمی کی ملک کیلئے بھی بڑی خدمات ہیں جبکہ جاوید ہاشمی نے کہا کہ عامر ڈوگر مقامی روائت اور احترام کی وجہ سے آئے انہیں خوش آمدید کہتا ہوں میں نے عوام کا فیصلہ قبول کرلیا ہے اور انہیں پھر مبارکباد دیتا ہوں انہوں نے کہا کہ ملک عامر ڈوگر عوام کیلئے جو کام کریں گے میں ان سے تعاون کروں گا۔