اعتماد بڑھا ہے،پر فارمنس بہتر کرنے کی کوشش کروں گا،مصباح الحق ،ٹیسٹ کرکٹ میں سو فیصد کارکردگی دکھانا ضروری ہے، میچ جیتنے کے لیے ہر کھلاڑی کو پرفارم کرنا ہوگا،میں کافی حد تک مطمئن ہوں ، بال اچھی بلے پر آرہی ہے ،اعتماد بھی بڑھا ہے،پرفارمنس بہتر کرنے کی کوشش کر رہا ہوں،دبئی کی پچ اچھی نظر آرہی ہے ، امید ہے ہماری ٹیم کو مدد ملے گی، دبئی میں پریس کانفرنس سے خطاب

بدھ 22 اکتوبر 2014 07:42

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔22اکتوبر۔2014ء)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ اعتماد بڑھا ہے، پر فارمنس بہتر کرنے کی کوشش کروں گا،دبئی کی پچ اچھی نظر آرہی ہے ، امید ہے ہماری ٹیم کو مدد ملے گی۔

(جاری ہے)

دبئی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مصباح الحق کا مزید کہنا تھا کہ ٹیسٹ کرکٹ میں سو فیصد کارکردگی دکھانا ضروری ہے، میچ جیتنے کے لیے ہر کھلاڑی کو پرفارم کرنا ہوگا،میں کافی حد تک مطمئن ہوں ، بال اچھی بلے پر آرہی ہے ،اعتماد بھی بڑھا ہے،پرفارمنس بہتر کرنے کی کوشش کر رہا ہوں، سینئرپلیئرز کے نہ ہونے کا تھوڑا بہت اثر ہوتا ہے لیکن جس طرح نئے بولرزاورنئے بیٹسمینوں کے ساتھ یہ ٹیم کھیلی اس نے اچھا پرفارم کیا، ٹیم میں نئے ہیں لیکن انہیں فرسٹ کلاس کا بہت تجربہ ہے، پریکٹس میچ میں انہی کھلاڑیوں نے پرفارم بھی کیا، کھلاڑیوں کو صرف اعتماد دینے کی ضرورت ہے، یقینی بنانا ہے اپنی سو فیصد کارکردگی پیش کریں۔

مصباح الحق کا کہنا تھا کہ اگر کھلاڑیوں کو لمبی اننگز کھیلنی ہے تو ہر بولر کو ذہن میں رکھنا ہوگا، اسپن بولنگ بھی ٹیسٹ سیریز میں کردار ادا کرے گی۔ انہوں نے بتایا کہ ان کا دو سے ڈھائی کلو گرام وزن بڑھا ہے۔

متعلقہ عنوان :