طاہر القادری کا اعلان،جذباتی مناظر،تھکے ہوئے چہرے خوشی سے دمک اٹھے، انقلاب کی صدائیں بلند ہوگئیں، کارکنان کے نعروں سے اسلام آباد کی فضاء گونج اٹھی، طاہر القادری ہاتھ ہلا ہلا کر کارکنوں کے نعروں کا جواب دیتے رہے،خواتین اراکین آنسو بہاتی رہیں

بدھ 22 اکتوبر 2014 08:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔22اکتوبر۔2014ء)طاہر القادری کا اعلان،جذباتی مناظر،تھکے ہوئے چہرے خوشی سے دمک اٹھے، انقلاب کی صدائیں بلند ہوگئیں، کارکنان کے نعروں سے اسلام آباد کی فضاء گونج اٹھی، طاہر القادری ہاتھ ہلا ہلا کر کارکنوں کے نعروں کا جواب دیتے رہے،خواتین اراکین آنسو بہاتی رہیں۔ منگل کی رات جیسے ہی ڈاکٹر طاہر القادری نے جیسے ہی دھرنا ختم کرنے کا اعلان کیا تو 68 روز سے زائد احتجاجی دھرنا میں شریک تھکے ہوئے چہرے خوشی سے دمک اٹھے اور ان کی خوشی کی انتہاء دیکھنے کے قابل تھی۔

اس موقع پر کارکنوں نے کا جوش خروش ایک مرتبہ پھر ویسا ہی تھا جیسا اسلام آباد آمد کے موقع پر کارکنان کا تھا لیکن اب یہ کارکنان انقلاب کی بجائے خالی ہاتھ جانے پر مجبور تھے البتہ گھروں کو واپسی کے باعث ان کی خوشی کا سماں دلفریب تھا اس موقع پر کارکنان پرجوش انداز میں انقلاب انقلاب کی صدائیں بلند کرتے ہے اور ڈاکٹر طاہر القادری مسکراتے ہوئے انقلابیوں کے نعروں کا جواب ہاتھ ہلا ہلا کر دیتے رہے۔

(جاری ہے)

ایک جانب کارکن بھنگڑوں میں مصروف تھے تو دوسری طرف خواتین انقلابیہ آبدیدہ ہوگئیں اورایک دوسرے کے گلے لگ کر روتی رہیں البتہ کچھ خواتین کے خوشی کے مارے بھی آنسو نکل آئے ۔خواتین کا کہنا تھا کہ وہ اب اپنے قائد کو روزانہ قریب سے نہ دیکھ سکیں گی معلوم نہیں پھر یہ موقع کب میسر ہوگا۔

متعلقہ عنوان :