سانحہ کوٹ رادھا کشن میں میاں بیوی کو زندہ جلانے کے الزام میں گرفتار 59 ملزمان کو مقدمے کی نقول تقسیم

جمعرات 25 دسمبر 2014 08:58

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25دسمبر۔2014ء) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج ہارون لطیف نے سانحہ کوٹ رادھا کشن میں میاں بیوی کو زندہ جلانے کے الزام میں گرفتار 59 ملزمان کو مقدمے کی نقول تقسیم کر دی ہیں۔

(جاری ہے)

2 جنوری2015 کوملزمان پر فرد جرم عائد کی جا ئیں گی جبکہ استغاثہ کے گواہان کی شہادتیں قلمبند کرنے کا امکان بھی ہے۔ فاضل جج نے جن ملزمان کو نقول تقسیم کی ہیں ان میں بھٹہ مالک یوسف ، حارث ، عرفان وغیرہ 59 ملزمان شامل ہیں۔