کوئٹہ :سائیکل میں نصب بم دھماکے سے 36افرادزخمی ، 3دکانیں اورمتعددگاڑیاں بھی تباہ ہوگئیں ،5افرادکی حالت نازک، ،وزیراعظم نوازشریف ،وزیراعلیٰ پنجاب اوروزیراعلیٰ بلوچستان کی دھماکے کی شدیدمذمت ،زخمیوں سے دلی ہمدردی کااظہار

جمعرات 25 دسمبر 2014 08:56

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25دسمبر۔2014ء)کوئٹہ میں پرنس روڈپرسائیکل میں نصب بم دھماکے سے 36افرادزخمی جبکہ 3دکانیں اورمتعددگاڑیاں بھی تباہ ہوگئیں ،5افرادکی حالت نازک بتائی جاتی ہے ،وزیراعظم میاں محمدنوازشریف ،وزیراعلیٰ پنجاب اوروزیراعلیٰ بلوچستان نے دھماکے کی شدیدمذمت اورزخمیوں سے دلی ہمدردی کااظہارکیا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق بدھ کی شام کوئٹہ میں پرنس روڈپرمارکیٹ کے سامنے زورداردھماکہ ہواجس کے باعث پارکنگ میں کھڑی متعددگاڑیاں اور3دکانیں تباہ ہوگئیں ،دھماکے میں 36افرادزخمی ہوگئے ،دھماکے کے بعدامدادی ٹیموں نے موقع پرپہنچ کرزخمیوں کوسول ہسپتال کوئٹہ منتقل کیاجہاں پر5افرادکی حالت نازک بتائی جاتی ہے اورہلاکتوں کے خدشے کااظہارکیاجارہاہے ،بم ڈسپوزل اسکواڈکے مطابق دھماکہ پارکنگ میں کھڑی سائیکل میں نصب ڈیوائس کے ذریعے کیاگیا،جس میں 4سے 5کلوبارودی مواداستعمال کیاگیا۔

دوسری جانب وزیراعظم محمدنوازشریف اوروزیراعلیٰ پنجاب نے دھماکے کی شدیدمذمت اورزخمیوں سے دلی ہمدردی کااظہارکیا،وزیراعلیٰ بلوچستان نے دھماکے کی شدیدمذمت کرتے ہوئے زخمیوں کوبہترطبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی