روس کو گیس کی قیمت مد میں ایک اعشاریہ چھ بلین دے دیے، یوکرائن

جمعرات 25 دسمبر 2014 09:16

کیف(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25دسمبر۔2014ء)یوکرائن کے سرکاری ادارے نیفٹو گیس نے کہا ہے کہ گیس سپلائی کرنے والے روسی ادارے گیس پروم کو 1.65 بلین ڈالر ادا کر دیے ہیں۔ یہ اس مد میں رقم کی دوسری قسط ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یورپی ثالثی میں یوکرائن اور روس کے درمیان معاہدہ طے پایا تھا، جس کے تحت یوکرائن روس کو گیس کے واجبات ادا کرے گا، جب کہ روس یوکرائن کو گیس کی سپلائی بحال کرے گا۔ یہ بات اہم ہے کہ معاہدے میں کہا گیا تھا کہ رواں برس کے اختتام تک یوکرائن روس کو 3.1 بلین ڈالر ادا کرے گا، جب کہ رواں ماہ کے آغاز سے روس یوکرائن کے لیے گیس کی سپلائی شروع کر چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :