پاکستان کرکٹ بورڈ کا ورلڈ کپ2015ء کے لئے نوید اکرم چیمہ کو چیف ڈی مشن بنانے کا فیصلہ،کھلاڑیوں نے نوید اکرم چیمہ پر تحفظات کا اظہار کردیا

جمعرات 25 دسمبر 2014 08:54

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25دسمبر۔2014ء)پاکستان کرکٹ بورڈ نے ورلڈ کپ2015ء کے لئے نوید اکرم چیمہ کو چیف ڈی مشن بنانے کا فیصلہ کرلیا،کھلاڑیوں نے نوید اکرم چیمہ پر تحفظات کا اظہار کردیا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے فیصلہ کیا ہے کہ ورلڈ کپ2015ء کے لئے نوید اکرم چیمہ کو قومی کرکٹ ٹیم کاچیف ڈی مشن مقرر کیا جائے گا،نوید اکرم چیمہ اس سے قبل چیف سلیکٹر کے عہدے پر رہ چکے ہیں اور اس وقت پنجاب کے چیف سیکرٹری کے عہدے پر فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے نوید اکرم چیمہ کی تعیناتی کے فیصلے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے