مولانا عبدالعزیز کے خلاف شدیدردعمل،لال مسجد کے اطراف سڑکوں کو تاحکم ثانی بند کر دیا گیا

جمعرات 25 دسمبر 2014 09:09

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25دسمبر۔2014ء ) ایم کیو ایم کے سربراہ الطاف حسین کی طرف سے لال مسجد کو مسجد ضرار قرار دیے جانے اور سول سوسائٹی کے مولانا عبدالعزیز کے خلاف شدیدردعمل کے بعد وزارت داخلہ کی ہدائت پر ضلعی انتظامیہ اسلام آباد نے لال مسجد کے اطراف میں واقع سڑکوں کو تاحکم ثانی بند کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

مسجد کے اطراف میں رکاوٹیں کھڑی کر کے اور بلاکس رکھ کر اسے بند کیا گیا ہے جس سے آبپارہ سے براستہ لال مسجد سیکرٹریٹ جانے والے روڈ سے گزرنے والی ٹریفک اب میلوڈی مارکیٹ کی جانب جائے گی ۔

سیکرٹریٹ سے آبپارہ آنے والی ٹریفک کو یوتھ ہاسٹل کی جانب منتقل کیا گیا ہے ۔حالیہ کشیدگی کے باعث مسجد کو نقصان پہنچنے کے خدشہ کے پیش نظر یہاں پر سیکورٹی اہلکاروں کی تعداد میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے ۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ لال مسجد میں نمازوں کی ادائیگی اور دیگر مذہبی عبادات پر کوئی پابندی نہیں ہوگی۔

متعلقہ عنوان :