لاہور، 14 برس قبل سزائے موت پانے والے 2مجرموں کے بلیک وارنٹ جاری

جمعرات 25 دسمبر 2014 08:58

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25دسمبر۔2014ء)انسداد دہشت گردی کے جج محمد قاسم نے14 برس قبل سزائے موت پانے والے 2مجرموں کے بلیک وارنٹ جاری کر دیئے ہیں۔ فاضل جج نے یہ احکامات ڈسٹرکٹ جیل فیصل آباد حکام کی جانب سے بھجوائے گئے الگ لاگ درخواستوں پر جاری کئے ہیں۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ جیل فیصل آباد حکام کی جانب سے انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کو بھجوائی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ تھانہ بڑا گھر ضلع ننکانہ میں دہشت گردی ایکٹ کے تحت درج مقدمے میں 15 جون2000ء میں خصوصی عدالت کے جج مجاہد مستقیم احمد نے مجرم شریف کو سزائے موت کا حکم دیا تھا۔

جس پر مجرم کی جانب سے رحم کی اپیل 2نومبر2002میں خارج کر دی گئی۔ ملزم کا بلیک وارنٹ جاری کیا جائے۔ اسی طرح دوسری درخواست میں جیل حکام کو موقف تھا کہ تھانہ بڑا گھر ضلع ننکانہ میں دہشت گردی ایکٹ کے تحت درج مقدمے میں 3 اپریل2006 میں خصوصی عدالت کے جج مقرب خان نے مجرم فیض احمد کو سزائے موت کا حکم دیا تھا۔ جس پر مجرم کی جانب سے رحم کی اپیل 3ستمبر 2007میں خارج کر دی گئی۔ملزم کا بلیک وارنٹ جاری کیا جائے ۔ فاضل جج نے دونوں مجرموں کے بیلک وارنٹ پر دستخط کر دیئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :