امریکا میں سیاہ فاموں کا پولیس اہلکاروں خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری،نیو یارک میں ریلی نکالی گئی

جمعرات 25 دسمبر 2014 09:16

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25دسمبر۔2014ء)امریکا میں سیاہ فاموں کے سفید فام پولیس اہلکاروں کے ہاتھوں ہلاکت کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ نیو یارک میں ریلی نکالی گئی۔

(جاری ہے)

مقامی ذرائع ابلا غ کے مطابق نیو یارک اور وسکونسن کے بعد ہوسٹن میں بھی گرینڈ جیوری نے قاتل پولیس اہلکار کے خلاف مقدمہ درج نہ کرنے کا فیصلہ دیا۔ جسکے خلاف نیو یارک میں ریلی نکالی گئی۔ ہوسٹن کی ہیرس کاوٴنٹی میں پولیس اہلکار جووینٹینو کاسترو نے چھبیس سالہ جارڈن بیکر کو سولہ جنوری کو گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔ کاسترو ڈیوٹی پر نہیں تھا لیکن اس نے ڈکیتی کے شبہ میں غیر مسلح بیکر کو گولی مار دی تھی۔

متعلقہ عنوان :