داعش کاشام کے صوبے رقہ میں ایک لڑاکا جہاز گرانے کا دعویٰ

جمعرات 25 دسمبر 2014 09:14

دمشق(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25دسمبر۔2014ء)شام میں انتہا پسند دولت اسلامیہ داعش کے زیر کنٹرول صوبے 'رقہ' میں ایک لڑاکا جہاز گر کر تباہ ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اس امر کا انکشاف بدھ کے روز علاقے میں سرگرم ایک مانیٹرنگ نے کیا، جہاز کی ملکیت اور اس کی تباہی کا فوری سبب معلوم نہیں ہو سکا،جنگ زدہ شامی علاقوں میں ذرائع ابلاغ کی محدود رسائی کی وجہ سے ایسے واقعات کی تصدیق اور تفصیلات بآسانی نہیں ہو پاتی۔

متعلقہ عنوان :