پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس ، وزیر اعظم نے اپنی پوزیشن تبدیل کر د ی ، دائیں جانب مولانا فضل الرحمن اور بائیں جانب خورشید شاہ براجمان رہے

جمعرات 25 دسمبر 2014 09:09

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25دسمبر۔2014ء)پارلیمانی رہنماؤں کے اجلاس میں وزیر اعظم نواز شریف نے اپنی پوزیشن تبدیل کر دی۔وزیر اعظم کے دائیں جانب مولانا فضل الرحمن اور بائیں جانب خورشید شاہ براجمان رہے جبکہ عمران خان وزیر اعظم کے سامنے رہے۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت پارلیمانی جماعتوں کے رہنماؤں کا اجلاس ہوا جس میں وزیر اعظم نواز شریف نے اپنی پوزیشن تبدیل کر لی ۔وزیر اعظم نواز شریف نے اجلاس میں اپنی دائیں جانب جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن اور بائیں جانب قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کو براجمان رکھا جبکہ عمران خان بالکل وزیر اعظم کے سامنے رہے ۔واضح رہے کہ پشاور اجلاس میں عمران خان وزیر اعظم کے بائیں جانب براجمان رہے