کراچی،چیئرمین پی سی بی شہریار خان کی گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان سے ملاقات ،چیئرمین کی گورنر سے کرکٹ کے فروغ اور انٹرنیشنل ٹیموں کے دورہ پاکستان کے دوران فول پروف سیکورٹی سے متعلق تفصیلی گفتگو

جمعرات 25 دسمبر 2014 08:52

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25دسمبر۔2014ء)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان نے گزشتہ روز گورنر ہاوٴس میں گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان سے ملاقات کی، چیئرمین شہریار نے گورنر سندھ سے کرکٹ کے فروغ اور انٹرنیشنل کرکٹ ٹیموں کے دورہ پاکستان کے دوران فول پروف سیکورٹی سے متعلق تفصیلی گفتگو کی، چیئرمین نے کہا کہ لاہور کے واقعہ سے قومی کرکٹ کو شدید نقصان پہنچاتاہم حکومت کے اقدامات سے ایک بار انٹرنیشنل کرکٹ کے دروازے کھل گئے ہیں کئی انٹرنیشنل کرکٹ ٹیموں نے پاکستان میں میچز کھیلنے کا عندیہ دیا ہے حال ہی میں کینیا کی کرکٹ ٹیم بھی اپنا دورہ مکمل کرچکی ہے، پاکستان بورڈ بہت جلد پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ میچز کے لیے عالمی ٹیموں کو مدعو کریگا، گورنر سندھ نے پی سی بی کے چیئرمین کی خدمات کو سراہتے ہوئے یقین دلایا کہ کرکٹ کے فروغ کے لیے حکومت کرکٹ بورڈ سے مکمل تعاون جاری رکھے گا پاکستان انٹرنیشنل کرکٹ میچز انتہائی ناگزیر ہیں کینیا ٹیم کا دورہ پاکستان خوش آئند ہے حکومت انٹرنیشنل کرکٹ ٹیموں کو دورہ پاکستان کے دوران فول پروف سیکیورٹی فراہم کرے گی ، انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کرکٹ کا کھیل جنون کی حد تک دیکھا جاتا ہے صوبہ سندھ بالخصوص کراچی سے کئی کھلاڑیوں نے دنیا کرکٹ پر اپنا لوہا منوایا ضرورت اس امر کی ہے کہ صوبے اور شہر میں اس کھیل کے فروغ کے لیے زیادہ سے زیادہ انٹرنیشنل ٹورنامنٹ کروائے جائیں اس سلسلے میں پاکستا ن کرکٹ بورڈ اپنا بھرپور کردار ادا کرے حکومت اس ضمن میں ہر ممکن تعاون فراہم کریں گی ۔