ا مریکا‘ بدعنوانی کے معاملات کا استعمال کر کے اپنا اثرورسوخ بڑھانا چاہتا ہے، ہنگری وزیراعظم

جمعرات 25 دسمبر 2014 09:16

بداھاپست(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25دسمبر۔2014ء)ہنگری کے وزیراعظم وکٹور اوربان نے کہا ہے کہ امریکا ہنگری کے اہم حکومتی عہدیداروں کے خلاف بدعنوانی کے الزامات کو استعمال کر کے وسطی یورپ میں اپنا اثر و رسوخ بڑھانا چاہتا ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کے رکن ملک ہنگری کے وزیراعظم کی جانب سے یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے، جب واشنگٹن نے اوربان حکومت پر آمرانہ طرز حکومت کا الزام عائد کرتے ہوئے چھ عہدیداروں کے امریکا میں داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ واشنگٹن انتظامیہ اوربان حکومت پر روس کی جانب حد سے زیادہ جھکاوٴ کا الزام بھی عائد کرتی ہے۔

متعلقہ عنوان :